خون سفید، چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل، ٹریفک حادثات میں 3افراد چل بسے

خون سفید، چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل، ٹریفک حادثات میں 3افراد چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ لڈن‘ خانپور‘ سخی سرور (خصوصی رپورٹر‘ نمائندگان) رنجش پر چھوٹے نے بڑا بھائی مار ڈالا۔ ٹریکف حادثات میں 3افراد چل بسے۔ تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع مبارک پور اور کلانچ والا کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے مورسائیکل سوار کراچی سے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

راولپنڈی جانے والی گرین لائن کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ٹرین پر موجود عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش مقامی پولیس کے حوالے کردی۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق بورے والا روڈ پر اڈا بابا نادر ولی کے مقام پر تیزرفتار دودھ کے ٹینکر نے سامنے آنیوالے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔خان پور سے نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق رحیم یار خان روڈ پر محلہ محمود پورہ کے نزدیک ایک تیز رفتار جیپ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار آصف ولد عاشق حسین عمر 30سال جوکہ گڑھی اختیار خان کا رہائشی ہے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ سخی سرور سے نامہ نگار کے مطابق سخی سرور میں خون سفید ہوگیا‘ سگے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو شادی نہ کرانے کی رنجش پر قتل کر دیا۔ ملزم سلطان نے اپنے سوئے ہوئے بھائی عبدالرحمن کو سر پر چار پائی کے پاوا مارتے ہوئے قتل کر دیا۔ عبدالرحمن سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔
قتل‘ حادثات