22سو سے زائد نیو انرول کمپنیوں میں سے صرف 25کوحج کوٹہ الاٹ

22سو سے زائد نیو انرول کمپنیوں میں سے صرف 25کوحج کوٹہ الاٹ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء کیلئے حج کوٹہ کی دوڑ اختتام پزیر،ملک بھر سے 22سو سے زائد نیو انرول کمپنیوں میں سے صرف 25خوش نصیب حج کوٹہ کے حق دار ٹھہرے،25کمپنیوں کو سپریم کورٹ کی نامزد کردہ حج فارمولیشن کمیٹی نے چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی طرف سے مرتب کردہ میرٹ لسٹ کے مطابق پہلی 25کمپنیوں کو 50افراد فی کمپنی کے حساب سے کوٹہ الاٹ کر دیا ہے ،25کمپنیوں میں اسلام آباد سے1،سندھ ،کراچی سے14،پنجاب 6 جن میں سے وہاڑی1،لاہور4،راولپنڈی1،پشاور2، ایبٹ آباد1،بنوں1شامل ہے ،تمام کمپنیوں سے فوری طور پر ملٹی پل ویزہ کیلئے نام اور دیگر کاغذات طلب کیے گئے ہیں۔

کوٹہ الاٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -