تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری اور ناصر درانی کے نام تجویز کر دئیے

تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری اور ناصر درانی کے نام ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کے نام تجویز کردئیے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کیلئے نئے ناموں پر غور کیلئے شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، چودھری سرور، شفقت محمود، فواد چودھری، علیم خان اور میاں محمود الرشید پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جس کے بعد دو نام پیش کردیئے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کا نام شامل ہے۔یاد رہے پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پیش کئے گئے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدیدتنقید پر حکو مت اور اپوزیشن میں تنازع کھڑا ہوگیا جس کے پیش نظر ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

نام تجویز

مزید :

ملتان صفحہ اول -