نواز شریف کی احتساب عدالت آمد، لیکن ان سے پہلے ہی کون سی 2 اہم ترین شخصیات پہلی بار عدالت پہنچ گئیں ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

نواز شریف کی احتساب عدالت آمد، لیکن ان سے پہلے ہی کون سی 2 اہم ترین شخصیات ...
نواز شریف کی احتساب عدالت آمد، لیکن ان سے پہلے ہی کون سی 2 اہم ترین شخصیات پہلی بار عدالت پہنچ گئیں ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزریر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی پہلی بار عدالت میں نظر آئے ، اس کے علاوہ نہال ہاشمی بھی نواز شریف سے پہلے ہی عدالت پہنچے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کیلئے نواز شریف کی پیشی سے پہلے ہی ان کے پرانے ساتھی جاوید ہاشمی احتساب عدالت پہنچ گئے۔ جس وقت نواز شریف عدالت میں پہنچے تو پہلے سے موجود جاوید ہاشمی نے ان کا استقبال کیا ، نواز شریف نے بھی گاڑی سے اتر کر ان کے ساتھ پرتپاک انداز میں معانقہ کیا جس کے بعد دونوں رہنما ایک ساتھ کمرہ عدالت میں چلے گئے۔ علاوہ ازیں نواز شریف کی آمد سے قبل ہی سابق سینیٹر نہال ہاشمی بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -