’’ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر ۔ ۔ ۔۔ ‘‘ آنجہانی سری دیوی نے بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق کیا کہا تھا ؟ جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

’’ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر ۔ ۔ ۔۔ ‘‘ آنجہانی سری دیوی نے بیٹی جھانوی ...
’’ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر ۔ ۔ ۔۔ ‘‘ آنجہانی سری دیوی نے بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق کیا کہا تھا ؟ جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری ردعمل سامنے آگیا۔جھانوی کی فلم ’دھڑک‘ کا 25 منٹ کا شوٹ دیکھنے پر سری دیوی نے کیا ردعمل دیا تھا، اس کا انکشاف اداکارہ جھانوی کپور نے خود  کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربالی ووڈ ہیرو شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ ڈیبیو کررہی ہیں اور فلم کے حوالے سے جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ریلیز سے قبل ہی والدہ کو فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے تھے جس کو والدہ نے باریک بینی سے دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ ’میرے چہرے پر مسکارا صحیح نہیں لگ رہا اور ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر استعمال کی جائے۔

جھانوی نے انکشاف میں کہا کہ والدہ نے 25 منٹ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے مزید کہا تھا کہ فلم کا دوسرا حصہ پہلے حصے سے بالکل مختلف ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -