’’ الیکشن ملتوی ہوئے تو آپ سڑکوں پر نکلیں گے ‘‘ صحافی نے نواز شریف سے یہ سوال کیا تو آگے سے حیران کن جواب مل گیا

’’ الیکشن ملتوی ہوئے تو آپ سڑکوں پر نکلیں گے ‘‘ صحافی نے نواز شریف سے یہ ...
’’ الیکشن ملتوی ہوئے تو آپ سڑکوں پر نکلیں گے ‘‘ صحافی نے نواز شریف سے یہ سوال کیا تو آگے سے حیران کن جواب مل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 میں بڑا الیکشن ہوگا جس کیلئے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ الیکشن ملتوی کرارہے ہیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ یہ بڑا الیکشن ہوگا، لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں جس کا تکیہ اللہ پر ہو وہ خوش رہتا ہے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے؟، اس سوال پر نواز شریف نے پرویز رشید کو مخاطب کرکے کہا پرویز رشید صاحب آپ اس کا جواب دیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -