” عمران خان نے تو سینہ تان کر ۔۔۔ “ خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد عمران خان کے موقف کو نقصان پہنچے گا کیونکہ انہوں نے اسمبلی میں سینہ تان کر خواجہ آصف کا نام لیے بغیر طعنہ مارا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نقصان ہوگا خواجہ آصف کے معاملے پر عمران خان بہت حساس تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی عمران خان توقع کر رہے تھے کہ خواجہ آصف کو نا اہل کردیا جائے گاعمران خان جب قومی اسمبلی میں آئے تو انہوں نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر طعنہ بھی مارا، آج کے فیصلے کے بعد عمران خان کے موقف کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے الیکشن میں اب خواجہ آصف خود امیدوار ہوں گے، نا اہلی کی صورت میں بھی خواجہ آصف ہر صورت عثمان ڈار کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، انہوں نے امیدوار کا فیصلہ کرلیا تھا اور کیمپین بھی خود ہی چلانی تھی لیکن اب وہ خود میدان میں آگئے ہیں اس لیے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میںزیادہ محنت کرنی پڑے گی۔