” سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے خواجہ آصف کہہ رہے تھے کہ ۔۔۔ “ خواجہ آصف کی نا اہلی ختم ہونے پر حامد میر نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

” سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے خواجہ آصف کہہ رہے تھے کہ ۔۔۔ “ خواجہ آصف کی نا ...
” سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے خواجہ آصف کہہ رہے تھے کہ ۔۔۔ “ خواجہ آصف کی نا اہلی ختم ہونے پر حامد میر نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے حوالے سے پر امید تھے، کیس کے فیصلے کے بعد عثمان ڈار کا کیس کمزور جبکہ ن لیگ کا کیس مضبوط ہوا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کی نا اہلی میں بہت فرق ہے، نواز شریف کو سپریم کورٹ جبکہ خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نا اہل قرار دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف نے ٹھیک سے اپنا کیس نہیں لڑا کیونکہ کیس کی سماعت کے دوران ان کے اصل وکیل مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے اور خواجہ آصف خود وزیر خارجہ ہونے کی وجہ سے کیس پر توجہ نہیں دے پارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کیس اثاثے چھپانے کا تھا جبکہ خواجہ آصف کا یہ کیس نہیں تھا کیونکہ وہ 1990 سے اپنے اثاثے ظاہر کرتے آئے ہیں، خواجہ آصف سے بات ہوئی تو وہ سپریم کورٹ میں اپنے حق میں فیصلے کے حوالے سے پر امید تھے اور وکلا کے ساتھ مل کر پوری تیاری کر رہے تھے۔
حامد میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عثمان ڈار کا کیس کمزور ہوا ہے اس کیس سے مسلم لیگ ن کو فائدہ ہوا ہے لیکن ان لوگوں کو اس سے نقصان ہوا ہے جو عدلیہ پر تنقید کرتے پھرتے تھے۔