سیالکوٹ میں لرزہ خیز اقدام ،نا بالغ طالبہ 65سالہ بوڑھے کیساتھ ونی , زبردستی نکاح

سیالکوٹ میں لرزہ خیز اقدام ،نا بالغ طالبہ 65سالہ بوڑھے کیساتھ ونی , زبردستی ...
سیالکوٹ میں لرزہ خیز اقدام ،نا بالغ طالبہ 65سالہ بوڑھے کیساتھ ونی , زبردستی نکاح

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)با اثر افراد نے پنچایت لگا کر مدرسہ کی نابالغ طالبہ 65سالہ چودھری کے ساتھ ونی کر دی۔ کم سن طالبہ سرپنچ کے قدموں میں گرکر اللہ رسول کے واسطے دیتی رہی مگر با اثر چودھریوں نے لڑکی کو روزہ کی حالت میں چودھری کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق محنت کش اصغر کا بائیس سالہ بیٹا بابر موضع وڈیانوالہ کے کونسلر و با اثرچودھری کے ڈیرہ پرنوکر تھا۔ چودھری کی جواں سالہ بیٹی ماہ جبیں نے نوکر بابر کے ساتھ پسند کی شادی کر لی جس پر بااثر چودھریوں نے لڑکی ماہ جبیں کے اغواءکا مقدمہ تھانہ صدر سیالکوٹ میں بابر کے والد اصغر ، والدہ اور تین بہنوں کے خلاف درج کروا دیا۔ با اثرچودھری محنت کش اصغر کی بیوی اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا رہا تھا۔

گزشتہ روزعلاقہ کے با اثر چودھریوں نے پنچائیت لگا کر فیصلہ کیا کہ محنت کش محمد اصغر کے بیٹے بابر نے با اثر چودھری کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے بدلے میں محنت کش اپنی بیٹی نبیلہ کی شادی چودھری کے ساتھ کر دے۔ دوسری صورت میں تینوں بیٹیوں اور بیوی کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس دوران مدرسہ کی کمسن طالبہ لڑکی نبیلہ با اثر چودھریوں کو اللہ رسول کے واسطے دیتی رہی مگر پنچایت میں شامل کسی کو لڑکی کی فریاد پر رحم نہ آیا اور کمسن لڑکی نبیلہ کو 65سالہ چودھری کے حوالے کر دیا۔

دو روز قبل چودھری نے لڑکی کے ساتھ زبردستی نکاح کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -