سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کے مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں

سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کے مقدمات کی ...
سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کے مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ نے مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کے معاملہ کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔جسٹس کے کے آغاکا کہنا تھا کہ کرمنل مقدمات اپنی جگہ مگرعدالتی نظام مفلوج کرنے کے ذمے داران کاتعین ضروری ہے،سانحہ12مئی کوعدالتی نظام مفلوج ہوا،اس پرکیا کارروائی ہوئی؟عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کوحکم دیا کہ بتایاجائے سانحہ12مئی کے کتنے مقدمات درج ہوئے؟اوران کی موجودہ پوزیشن کیا ہے،ہائیکورٹ کا مزیدکہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ ذمے داران کا تعین کریں اور یہ مفادعامہ کاکیس ہے عدالتی معاونین تیاری کےساتھ عدالت کی معاونت بھی کریں۔دوران سماعت عدالتی معاون فیصل صدیقی عدالت کے روبرو پیش ہوئے توعدالت نے ان کے ساتھ شہاب سرکی ایڈووکیٹ کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ12 مئی کے مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں اور عدالتی معاونین سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6جون تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -