ایک اور وکٹ گر گئی،سینیئر لیگی رہنما ذوالفقارکھوسہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ایک اور وکٹ گر گئی،سینیئر لیگی رہنما ذوالفقارکھوسہ کا پاکستان تحریک انصاف ...
ایک اور وکٹ گر گئی،سینیئر لیگی رہنما ذوالفقارکھوسہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ سینیئر لیگی رہنما ذوالفقارکھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وہ آج عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے چند ماہ قبل ذوالفقار کھوسہ کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن ن لیگ کے سینیئر رہنما نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمدکھوسہ کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -