نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا، پاکستانی ہکے بکے رہ گئے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا، پاکستانی ہکے ...
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا، پاکستانی ہکے بکے رہ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے دیئے گئے ناموں پر تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا اور نامزدگیاں بدلتے ہوئے اوریامقبول جان کیساتھ صحافی ایاز میر کا نام بھی دے دیا۔

محمودالرشید کی طرف سے حسن عسکری کے بعد سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام کا اعلان کیا لیکن اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری میدان میں آگئے جنہوں نے محمودالرشید کی طرف سے دیئے گئے اوریا مقبول جان کے نام کی   جگہ  نیا نام بھی دیدیا۔

دوسری طرف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھاکہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں جن میں حسن عسکری ، ایازمیر اور یعقوب اظہار شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان تین ناموں میں سے کسی ایک پر شام تک اتفاق متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -