پاکستانیوں کےلئے ایک اور بری خبر، پاکستان میں پانی کے ذخائر 2025ءتک ناپید ہونے کے امکانات

پاکستانیوں کےلئے ایک اور بری خبر، پاکستان میں پانی کے ذخائر 2025ءتک ناپید ہونے ...
پاکستانیوں کےلئے ایک اور بری خبر، پاکستان میں پانی کے ذخائر 2025ءتک ناپید ہونے کے امکانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیلئے ایک اورپریشان کن صورتحال پیدا ہونے کو ہے اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پانی کے ذخائر 2025ءتک ناپید ہونے کے امکانات ہیں۔ اگرچہ پانی کی کمی کا آغاز 90ءکی دہائی میں ہوچکا تھا مگرپاکستان نے 2005ءمیں ہی پانی کی کمی کی خطرناک ترین حد کو چھولیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواجہ آصف نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار ، سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی 
اگر پانی کا ضیاع یونہی جاری رہا تو وہ وقت دور نہیںکہ پاکستانی قطرے قطرے کو ترسے گئیں۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کی پہلی پانی کی پالیسی بھی پیش کی تھی۔ رپورٹ کا مزیدکہنا تھا کہ اس بحران سے بچنے کےلئے قوم کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر تیز ترین اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید :

ماحولیات -