سوزوکی موٹر ز نے رواں سال تیسری مرتبہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے اور کون سی گاڑی اب کتنے میں ملے گی؟ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

سوزوکی موٹر ز نے رواں سال تیسری مرتبہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، کتنا ...
سوزوکی موٹر ز نے رواں سال تیسری مرتبہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے اور کون سی گاڑی اب کتنے میں ملے گی؟ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوزوکی موٹرز نے ایک مرتبہ پھر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی ریٹیل قیمت میں 30 ہزار روپے تک اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواجہ آصف نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار ، سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی 

سوزوکی موٹرز کی جانب سے رواں سال یہ تیسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

کمپنی نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں پر مشتمل نوٹس بھی بھیج دئیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2018ءسے ہو گیا۔

اوپر دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ سوزکی کمپنی نے تین ماہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے تو خام مال اور دیگر پرزہ جات کی درآمد کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ چونکہ ہماری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے زیادہ تر پرزہ جات درآمد کئے جاتے ہیں اس لئے گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

بزنس -