” پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ سے یہ کام کرنے کو کہا لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا“ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

” پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ سے یہ کام کرنے کو کہا لیکن انہوں نے صاف انکار ...
” پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ سے یہ کام کرنے کو کہا لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا“ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کردہ نام ناصر کھوسہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف متفق ہوئے تو تحریک انصاف میں بے چینی پھیل گئی اور اپوزیشن لیڈر نے ناصر کھوسہ سے رابطہ کرکے ان سے درخواست کی کہ آپ معذرت کرلیں لیکن انہوں نے انکار کردیا اور پی ٹی آئی کو نام واپس لینا پڑا جس کے بعد ناصر کھوسہ نے بھی معذرت کرلی ۔

جیونیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر کھوسہ سے رابطہ کرکے انہیں پیغام دیا ہے کہ شہبازشرف کے متفق ہونے کے بعد مجھ پر دباﺅ ہے اورازخود دستبردار ہوتے ہوئے آپ معذرت کرلیں لیکن عدم دستبرداری کی صورت میں نام واپس لینے کی ہدایت کردی گئی ۔

محمود الرشید کوقیادت نے پیغام دیا کہ آپ تمام ذمہ داری اپنے سر لے لیں، کھوسہ کانام بھی دراصل عمران خان کی جانب سے دیاگیاتھا جس پر پارٹی کی کور کمیٹی نے ملبہ محمودالرشید کے سرڈالا تو انہوں نے احتجاج کی دھمکی بھی دی ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -