’بھائی یہ غصہ نہ کرنا‘ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کو مشورہ دیدیا

’بھائی یہ غصہ نہ کرنا‘ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کو مشورہ دیدیا
’بھائی یہ غصہ نہ کرنا‘ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کو مشورہ دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے نہیں پارہا، تحریک انصاف کی طرف سے دیئے گئے ناموں میں یکے بعددیگرے تبدیلیاں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہاہے لیکن ایسے میں عمران خان بھی میدان میں آگئے اور محمودالرشید سے رابطہ کرکے انہیں مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق عمران خان نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سے رابطہ کیا ہے اوراس دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے انہیں ہدایت کی ہے کہ غصہ نہ کریں، یہ سب کچھ غلط فہمی کی وجہ سے ہورہاہے ۔

ناصر کھوسہ کانام واپس لینے اور ساری ذمہ داری اپنے سر لینے کی ہدایت پر محمود الرشید نے ملبہ ڈالے جانے پر کورکمیٹی ارکان کو احتجاج کی دھمکی بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محمودالرشید کوغصہ نہ کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ عمران خان نے ہی ناصر کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ محمود الرشید کو دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بعد میں ملبہ محمودالرشید پر ڈالتے ہوئے موقف ہی بدل لیا۔

مزید :

سیاست -علاقائی -اسلام آباد -