” صاف نظرآرہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت۔ ۔ ۔“ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تحریک انصاف کے یکے بددیگرے یوٹرن پر حامدمیر نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو بھی پسینہ آجائے گا

” صاف نظرآرہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت۔ ۔ ۔“ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر ...
” صاف نظرآرہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت۔ ۔ ۔“ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تحریک انصاف کے یکے بددیگرے یوٹرن پر حامدمیر نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو بھی پسینہ آجائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامدمیر نے کہاہے کہ صاف نظرآرہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پریشان ہے اور کوشش کررہی ہے کہ مسئلہ کسی طرح طے ہوجائے ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی طرف سے جو نام دیئے گئے ہیں ، ان میں لگ رہاہے کہ حسن عسکری رضوی ہی مناسب نام ہے کیونکہ میرا خیال نہیں کہ باقی نام قابل قبول ہوں گے ، ایازمیر بھی سخت ناقد ہیں اور سخت لہجہ استعمال کرتے ہیں ، حسن رضوی دانش ور ہیں ، انہوں نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں اورپاکستانی سیاست پر بھی روشنی ڈالی ۔

حامد میر کاکہناتھاکہ حسن رضوی نظریاتی طورپر کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے ، ان کے نظریات سے ہی یہ بات واضح ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -