” اب تو میں خود ڈرنے لگ گیا ہوں کہ ۔ ۔ ۔ “ معروف صحافی ارشاد بھٹی نے تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو بھی شرم آجائے گی

” اب تو میں خود ڈرنے لگ گیا ہوں کہ ۔ ۔ ۔ “ معروف صحافی ارشاد بھٹی نے تحریک ...
” اب تو میں خود ڈرنے لگ گیا ہوں کہ ۔ ۔ ۔ “ معروف صحافی ارشاد بھٹی نے تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو بھی شرم آجائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرتجزیہ نگار ارشادبھٹی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر تحریک انصاف پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ اب خود میں ڈرنے لگ گیاہوں کہ میرا نام نہ آجائے ، میرانام دے کر اس پر اعتراض نہ کردیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں ، 100دن کا اتنا لمباچوڑ اشیڈول دیا لیکن چھوٹی چھوٹی چیزوں سے نکل نہیں پارہے ، کسی کو بھی پکڑکرکہہ دیتے ہیں کہ ہمارا بند ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ہمارا نہیں ، تحریک انصاف تیسری بڑی پارٹی ہے اور سیاست میں عمران خان کو پچیس تیس سال وہگئے ، ناصر کھوسہ نہیں تو کوئی دوسرا ہوگا، تیسرا ہوگالیکن اب میں خود ڈرنے لگ گیا ہوں کہ میرا نام نہ آجائے ، میرا نام دے کر اس پر اعتراض نہ کردیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ میرے خیال میں کمیٹی سے بھی آگے جائے گا اور الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا، ناصر کھوسہ کاسوشل میڈیا پر ردعمل آیاتو واپس لے لیا، فاروق بندیال پر ردعمل آیاتو پارٹی سے نکال دیا لیکن اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو تحریک انصاف کیا کرتی ، ان کے بنیادی ڈھانچے یا مشاورت کے نظام میں خامیاں ہیں ، ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، اس کے بعد اس پر قائم رہنا چاہیے ، دوسری طرف ن لیگ لیکن بہرحال ان کو ایک بندے پر اتفاق کرنا چاہیے تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کسی بھی پاکستان کی سیاسی جماعت میں ترجمان کو جرات ہی نہیں ہوتی کہ وہ اختلاف کرسکیں، یہ کوئی بچے نہیں ہیں، پارٹی سربراہان سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا۔ فواد نے پہلے کھوسہ کی تعریف کردی اور پھر بندیال کو نکالنے پر بھی ٹوئیٹ کردی۔

مزید :

قومی -