”اب یہ واضح طور پر نظر آ رہاہے کہ محمود الرشید اور فواد چوہدری کے درمیان ۔۔۔“حامد میر نے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر ایسی بات کہہ دی کہ پوری پی ٹی آئی پریشان ہو گئی

”اب یہ واضح طور پر نظر آ رہاہے کہ محمود الرشید اور فواد چوہدری کے درمیان ...
”اب یہ واضح طور پر نظر آ رہاہے کہ محمود الرشید اور فواد چوہدری کے درمیان ۔۔۔“حامد میر نے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر ایسی بات کہہ دی کہ پوری پی ٹی آئی پریشان ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ محمود الرشید نے واضح الفاظ میں کہاہے کہ اوریا مقبول جان کا نام انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے دیا گیاہے اور وہ باقی ناموں کے ساتھ ڈال دیاہے ، فواد چوہدر ی نے جو نام دیئے ہیں ان میں ان کانام نہیں لیکن مرکزی لیڈر شپ نے یہ نام دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہناتھا کہ فواد چوہدری اور محمود الرشید کے درمیان کمیونیکشن گیپ ہے اور کسی ایک نام پر اختلاف رائے ہو سکتاہے کیونکہ اوریا مقبول جان کا نام محمود الرشید نے اپنے طور پر نہیں دیا ہے بلکہ یہ نام پارٹی کی قیادت کی جانب سے ہی آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر اوریا مقبول جان کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، اور یا مقبول جان کے خیالات سے کچھ رہنماﺅں کو تحفظات ہو سکتے ہیں اور اسی لیے کوشش کی جارہی تھی کہ ان کا نام پر مشاورت نہ کی جائے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اس وقت جو کڑمس مچ گیاہے اسے کمیونیکشن گیپ کہہ لیں یا کچھ کہہ لیں ، دوسری سائیڈ سے تو میڈیا کو نام ہی نہیں بتا ئے جا رہے ابھی ۔

واضح رہے کہ محمودالرشید کی طرف سے حسن عسکری کے بعد سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام کا اعلان کیا لیکن اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری میدان میں آگئے جنہوں نے محمودالرشید کی طرف سے دیئے گئے اوریا مقبول جان کے نام کی جگہ نیا نام ایاز میر کا بھی دیدیا۔

اس حوالے سے محمود الرشید کا کہناتھا کہ اوریا مقبول جان کانام میں نے مشاورت کے بعد دیا ہے ، مجموعی طور پر چار نام دیئے ہیں ، تحریک انصاف نے ایاز میر کا نام چوتھے نمبر پر تجویز کیاہے ، میں نے براہ راست چیئرمین پی ٹی آئی سے اجازت لے کر ہی اوریا مقبول جان کا نام دیاہے جبکہ ایاز میر کا نام جھے بعد میں ملا ہے ۔

مزید :

قومی -