یوگنڈا میں فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس لگا دیا گیا

یوگنڈا میں فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس لگا دیا گیا
یوگنڈا میں فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس لگا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمپالا ( ڈیلی پاکستان آن لائن) یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے صارفین کے سوشل میڈیا ایپلی یکشنز کے استعمال پر آدھا ڈالر ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر ادا کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواجہ آصف نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار ، سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی 
ملک کے صدر کا کہنا ہے کا ٹیکس کی اس رقم کو ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ٹیکس سے گپ شپ اور وقت ضائع کرنے کے رجحان میں بھی کمی آئے گی۔
ٹیکس ناقدین کا یہ کہنا ہے کہ اس ٹیکس سے ملک کے باشندوں کا آزادی اظہار رائے کاحق بھی مجروع ہو گا اور وہ صارفین جو ایسی ایپلی کیشنز کو تعلیمی اور تعمیری مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، اس ٹیکس سے بری طرح متاثر ہوںگے۔
یوگنڈا میں پاس ہونے والے اس نئے ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا جبکہ یوگنڈا کی عوام میں اس نئے ٹیکس کو لے کر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔