’میری اجازت کے بغیر یہ کام کیوں کیا‘ ساس نے ایسا کیا کیا کہ بہو نے تھپڑ دے مارا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپاکردیا

’میری اجازت کے بغیر یہ کام کیوں کیا‘ ساس نے ایسا کیا کیا کہ بہو نے تھپڑ دے ...
’میری اجازت کے بغیر یہ کام کیوں کیا‘ ساس نے ایسا کیا کیا کہ بہو نے تھپڑ دے مارا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپاکردیا

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک) ساس اور بہو کی لڑائی مشرقی معاشرے میں ہر گھر کی کہانی ہے لیکن بھارت میں ایک سفاک بہو نے اپنی معمر ساس کے ساتھ کچھ ایسی بدسلوکی اور زیادتی کر ڈالی کہ جسے دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئی ہیں۔ اس بدبخت بہو نے اپنی معمر ساس کو بغیر اجازت پھول توڑنے پر تھپڑ مارے اور اس کی اتنی توہین کی کہ دیکھ کر انسان کی آنکھوں میں آنسو آجائیں۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس افسوس ناک واقع کی ویڈیو ایک ہمسائے نے اپنے موبائل فون پر بنائی۔ ویڈیو سامنے نا آتی تو شاید معمر خاتون خود پر ہونے والے ظلم کے بارے میں کسی کو بتا بھی نہ پاتی۔ 

یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی بڑے پیمانے پر وائرل ہو چکی تھی اور اسے 5لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے تھے۔ جب یہ ویڈیو پولیس اہلکار سارجنٹ سبرا چکرورتی کی نظر سے گزری تو انہوں نے یہ معاملہ سینئر افسران کے سامنے اٹھایا جس کے بعد رنتو سنگپتہ نام شخص سے رابطہ کیا گیا جس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ یہ شخص خود بھی خوفزدہ تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ کے متعلق معلومات فراہم کرنے پر تیار نہیں تھا۔ پولیس کی یقین دہانی پر اس نے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر کی جانب سے اسے پوسٹ کی گئی تھی، اور ڈاکٹر نے ایک اور شخص کے متعلق بتایا۔ جب پولیس اس شخص تک پہنچی تو بالآخر معلوم ہوا کہ بوڑھی عورت پر تشدد کرنے والی خاتون 40سالہ سوپنا کور ہے جو معمر خاتون کی بہو اور رنجیت پال نامی شخص کی بیوی ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والی بوڑھی خاتون کی عمر 75سال ہے اور اس کا نام جشودا پال بتایا گیا ہے۔ وہ ذہنی مسائل سے بھی دو چار ہے اور اْس کا کہنا ہے کہ کئی سال سے اْس کی بہو اْسے بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی۔ پولیس نے بدبخت بہو کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -