کتنے عرصے میں پاکستان میں پانی ختم ہوجائے گا؟ ماہرین نے سب سے خوفناک اعلان کردیا، اتنا کم وقت رہ گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

کتنے عرصے میں پاکستان میں پانی ختم ہوجائے گا؟ ماہرین نے سب سے خوفناک اعلان ...
کتنے عرصے میں پاکستان میں پانی ختم ہوجائے گا؟ ماہرین نے سب سے خوفناک اعلان کردیا، اتنا کم وقت رہ گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہرگزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا چلا جارہا ہے اور اب تو حالات یہ ہو گئے ہیں کہ مستقبل قریب میں خدانخواستہ کسی بڑے قحط کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ پانی سے متعلقہ معاملات پر تحقیق کرنے والے سائنسی ادارے ’پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز‘ کی جانب سے یہ تشویشناک وارننگ جاری کی گئی ہے کہ 2025ء تک پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ بدترین خشک سالی کی شکل اختیا رکرچکا ہوگا۔ 

اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ 1990ء کی دہائی میں ہی دباؤ کی لکیر کو عبور کرچکا تھا جبکہ 2005ء میں پاکستان پانی کی کمی کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا تھا۔ اگر یہ صورتحال جوں کی توں جاری رہی تو اس بات کا سنگین خدشہ ہے کہ مستقل قریب میں پاکستان پانی کی شدید کمی کی وجہ سے قحط سالی کی صورتحال سے دوچار ہو جائے گا۔ 

تحقیقاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اور تحقیق کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ادارے کے پاس تحقیق کیلئے مطلوبہ فنڈز ہی نہیں ہیں۔ ادارے کی جانب سے حال ہی میں حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ پانچ کروڑ روپے کے فنڈ فراہم کئے جائیں تاکہ پانی کی کمی سے متعلقہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید تحقیق کی جائے اور اس مسئلے کا کوئی حل دریافت کیا جائے، مگر بدقسمتی سے حکمران اس معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -