مسافر جہاز میں ایک مسافر ایسا آگیا کہ دیکھ کر پورا جہاز اُلٹیاں کرنے لگا، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، اس میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی اُلٹی آجائے

مسافر جہاز میں ایک مسافر ایسا آگیا کہ دیکھ کر پورا جہاز اُلٹیاں کرنے لگا، ...
مسافر جہاز میں ایک مسافر ایسا آگیا کہ دیکھ کر پورا جہاز اُلٹیاں کرنے لگا، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، اس میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی اُلٹی آجائے

  

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) کسی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں ہے لیکن نیدرلینڈز سے سپین جانے والی ایک پرواز کو ایسی عجیب و غریب وجہ سے راستے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی کہ جس کا تذکرہ آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں سنا ہو گا۔ ٹرانس ایویا ائرلائن کی اس پرواز میں ایک اتنا گندہ مسافر داخل ہو گیا کہ اس کے جسم سے اٹھنے والی بھیانک بدبو کے باعث مسافروں کی حالت غیر ہونے لگی۔ کئی مسافر قے کرنے لگے جس سے طیارے کا ماحول مزید غلیظ ہوگیا اور کپتان کے پاس ایمرجنسی لینڈنگ کے سوا کوئی چارہ نا رہا۔ 

فوکس نیوز کے مطابق یہ پرواز سپین کے تفریحی جزیرے گرین کنیریا کی جانب محو پرواز تھی مگر طیارے میں صورتحال سخت خراب ہونے کے باعث اسے ہنگامی طور پر پُرتگال میں لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے نے نیدرلینڈز کے شیفول ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا تو کچھ ہی دیر بعد اس کے اندر بدبو اتنی شدید ہوگئی کہ مسافروں کے لئے سانس لینا مشکل ہونے لگا۔ بیلجئم سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر پائٹ وان نے بتایا کہ اس بدبو کی وجہ ایک ایسا مسافر تھا جس کی شکل سے ہی نظر آ رہا تھا کہ گویا اس نے کئی سال سے غسل نہیں کیا۔ طیارے کے عملے نے اس کی بدبو پر قابو پانے کے لئے اسے جہاز کے ٹوائلٹ میں بند کر دیا مگر اس سے بھی بدبو میں کچھ خاص کمی نہیں ہوئی جس پر کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے پرتگال کا رُخ کرلیا۔ 

پرتگال کے فارو ائیرپورٹ پر طیارے کے لینڈ کرتے ہی اس مسافر کو ٹوائلٹ سے نکال کر ایمرجنسی اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا جو اسے سیدھا ہسپتال لے گئے۔ ٹرانس ایویا ائیرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو میڈیکل وجوہات کی بناء پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس بات کا اشارہ بھی دیا گیا کہ میڈیکل وجوہات سے مراد ایک مسافر کے جسم سے آنے والی بدبو تھی۔ ائیرلائن کی جانب سے وضاحت نہیں کی گئی کہ اس مسافر سے ایسی غلیظ اور ناقابل برداشت بدبو کیوں آرہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -