”بس اب رمضان میں یہ کرنا باقی رہ گیا تھا اور۔۔۔“ فیروز خان کی اہلیہ الیزے خان کی ایسا کام کرتے ہوئے تصاویر سامنے آ گئیں کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، وہ کیا کر رہی ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”بس اب رمضان میں یہ کرنا باقی رہ گیا تھا اور۔۔۔“ فیروز خان کی اہلیہ الیزے ...
”بس اب رمضان میں یہ کرنا باقی رہ گیا تھا اور۔۔۔“ فیروز خان کی اہلیہ الیزے خان کی ایسا کام کرتے ہوئے تصاویر سامنے آ گئیں کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، وہ کیا کر رہی ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیروز خان کی اہلیہ الیزے خان نے زندگی میں ایک لمحے کیلئے بھی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ شادی کے بعد انہیں ہر کام کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جائے گا۔ دونوں کی شادی کی خبر نے سب کو حیران کیا تھا کیونکہ اس سے پہلے فیروز خان اور سجل علی سے متعلق بہت سی افواہیں سرگرم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواجہ آصف نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار ، سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی 
الیزے خان کا نام مداحوں اور انڈسٹری کیلئے حیران کن ثابت ہوا اور جب دونوں کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اکیلا نہیں چھوڑا اور خوبصورتی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جو اب تک جاری ہے اور اب ان کی کچھ ایسی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ ”روزہ دار کی بورڈ وارئیرز“ نے ایک مرتبہ پھر ’ہتھیار‘ اٹھا لئے ہیں۔
الیزے خان کی فلمسٹار اور اپنی نند حمائمہ ملک کیساتھ جم میں ورزش کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو سوشل میڈیا صارفین ’برداشت‘ نہ کر پائے۔ حمائمہ ملک نے الیزے اور اپنی ٹرینر کیساتھ یہ تصاویر اپ لوڈ کیں۔

یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور ’کی بورڈ وارئیرز‘ نے بھی ہتھیار اٹھانے میں ذرا دیر نہ لگائی مگر الیزے کی بدقسمتی دیکھئے کہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والی حمائمہ ملک کو تو کچھ نہ کہا گیا مگر الیزے خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

یہی نہیں بلکہ فیروز خان بھی ”فٹنس فریک“ ثابت ہوئے ہیں جو ورزش کرنے کے علاوہ باکسنگ کرنا بھی بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔