بھارت اور ایران نے مل کر وہ کام کردیا جس سے امریکہ کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے، تہلکہ خیز خبر آگئی

بھارت اور ایران نے مل کر وہ کام کردیا جس سے امریکہ کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے، ...
بھارت اور ایران نے مل کر وہ کام کردیا جس سے امریکہ کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے، تہلکہ خیز خبر آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کو سب سے زیادہ خوف دنیا پر ڈالر کی حکمرانی ختم ہونے سے آتا ہے اور اب بھارت اور ایران نے مل کر امریکہ کو اسی خوف میں مبتلا کر ڈالا ہے۔ روسی ٹی وی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور ایران نے باہم تیل کی خریدوفروخت ڈالر میں کرنے کی بجائے بھارتی روپے میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود بھارت ایران سے تیل خرید سکے۔ اس معاہدے کے بعد اب بھارت ایران سے جتنا بھی تیل خریدے گا اس کی ادائیگیاں بھارتی روپے میں کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور ایران کے مابین معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ ادائیگیاں بھارت کے سرکاری بینک یو سی او کے ذریعے کی جائیں گی جو امریکہ میں سروسز فراہم نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ دونوں ملک امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے بارٹر سسٹم پر بھی تبادلہ خیال کر رہی ہیں اور اگر اس میں کسی نتیجے پر پہنچ جاتے ہیں تو رقم میں ادائیگی کی بجائے وہ اشیاء کا تبادلہ کرنا شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ایرانی وزیرخارجہ بھارت کے دورے پر گئے۔ اس دوران ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ’’بھارت امریکی پابندیوں پر عملدرآمد نہیں کرے گا کیونکہ یہ امریکہ کی طرف سے انفرادی طور پر عائد کی گئی ہیں۔ ہم صرف اقوام متحدہ کی طرف سے عائد پابندیوں پر عملدارآمد کے پابند ہیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -