ایک ٹافی کی وجہ سے مسافر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی کیونکہ خاتون مسافر نے۔۔۔

ایک ٹافی کی وجہ سے مسافر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی کیونکہ خاتون مسافر ...
ایک ٹافی کی وجہ سے مسافر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی کیونکہ خاتون مسافر نے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافروں کی ہلڑبازی اور ہنگامے یا کسی تکینکی خرابی کی وجہ سے تو پروازوں کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑتی تھی لیکن گزشتہ روز ایئرانڈیا کی ایک پرواز کو ایک ٹافی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کر پڑ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ایئرانڈیا کی نئی دہلی سے لندن جانے والی پرواز میں ایک 78سالہ خاتون بھی سوار تھی جس نے ٹافی نگل لی اور وہ اس کی سانس کی نالی میں جا کر پھنس گئی۔ 
خاتون کا سانس بند ہونے کی وجہ سے وہ تڑپنے لگی اور قریب تھا کہ موت کے منہ میں چلی جاتی لیکن اس کی خوش قسمتی سے پرواز میں میاں بیوی ڈاکٹر انوپم گوئیل اور ڈاکٹر میشا بھی سوار تھے۔ ان دونوں نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دینی شروع کر دی اور ساتھ ہی جہاز میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔ پائلٹ نے اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرواز کو ہنگری کی طرف موڑ دیا اور دارالحکومت بڈاپسٹ میں پرواز لینڈ ہونے کے بعد خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا مکمل علاج کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -