’اگر انٹرنیٹ پر کسی لڑکی سے بات چیت شروع ہو، اور وہ یہ بات کہے تو فوری بات کرنا چھوڑ دیں‘ فراڈ سے بچنے کا طریقہ جانئے

’اگر انٹرنیٹ پر کسی لڑکی سے بات چیت شروع ہو، اور وہ یہ بات کہے تو فوری بات ...
’اگر انٹرنیٹ پر کسی لڑکی سے بات چیت شروع ہو، اور وہ یہ بات کہے تو فوری بات کرنا چھوڑ دیں‘ فراڈ سے بچنے کا طریقہ جانئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر پر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار ہے اور گاہے لوگوں کے نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے کی خبریں آتی رہتی ہیں جنہوں نے لڑکیوں کے نام سے اکاؤنٹس بنا رکھے ہوتے ہیں۔ تاہم اگر آدمی قدرے ہوش مندی کا مظاہرہ کرے تو ایسے فراڈسے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کچھ ایسی ہی ہدایات شائع کی ہیں جن پر عمل کرکے آپ ان نوسربازوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کی انٹرنیٹ پر کسی لڑکی سے بات چیت شروع ہواور لڑکی بہت زیادہ ذاتی سوالات پوچھنے لگے یا رقم کا تقاضہ کر دے تو فوراً اس سے بات چیت بند کر دیں۔ مثلاً اگر وہ آپ کے سابق معاشقوں، جنسی زندگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے پوچھتی ہے تو اس سے بات نہ کرنا بہتر ہے۔

اگر آپ کو کوئی لڑکی انٹرنیٹ پر ملے، اس سے آپ کی کافی شناسائی بھی ہو جائے اور وہ اپنے کو ملنے کے لیے کسی جگہ بلائے تو ایسی صورت میں بہتر یہی ہو گا کہ پہلی ملاقات کی کھلی جگہ پر کی جائے۔ اگر وہ اپنی بتائی ہوئی کسی بند جگہ پر ملنے پر اصرار کرے تو اس جگہ قطعاً نہیں جانا چاہیے۔ اکثر جب کوئی نوسربازلڑکی کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ کسی سے گفتگو شروع ہونے کے بعد اپنی مجبوریوں کا رونا رونے لگتا ہے۔ اپنے مشکل مالی حالات بتاتا ہے اور پھر مالی مدد طلب کرتا ہے۔ یہ سب کچھ وہ ایک لڑکی کے روپ میں کر رہا ہوتا ہے۔ اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی اس طرح آپ کو پھانسنے کی کوشش کرتی ہے تواس کے جھانسے میں بھی مت آئیں، کیونکہ غالب امکان یہی ہو گا کہ دوسری طرف کوئی لڑکی نہیں بلکہ نوسرباز ہو گا جس کا مقصد صرف آپ سے رقم نکلوانا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -