تبوک میں ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے دفاتر اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث بند
ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے شہر تبوک کے مقامی حکام نے حج او رعمرے کے لئے مخصوص ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے دفاتر اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث بند کرا دیئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تبوک شہر میں وزارت نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل مطلق الشراری کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ حج اورعمرے کے لئے مخصوص بیشتر ٹرانسپورٹ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ کئی ایسی بسیں بھی ریکارڈ پر آئیں جو غیر قانونی طریقے سے عمرہ والوں کو تبوک سے مکہ مکرمہ لانے لے جانے میں مصروف تھیں۔