”میرے باپ کے قاتل کی مدد کرنے والے کو تحریک انصاف نے پارٹی میں شامل کر لیاہے “سلمان تاثیر کے بیٹے بھی میدان میں آ گئے

”میرے باپ کے قاتل کی مدد کرنے والے کو تحریک انصاف نے پارٹی میں شامل کر لیاہے ...
”میرے باپ کے قاتل کی مدد کرنے والے کو تحریک انصاف نے پارٹی میں شامل کر لیاہے “سلمان تاثیر کے بیٹے بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر اکثر سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جس کے باعث ہنگامہ برپا رہتاہے تاہم اب انہوں نے ایسا ٹویٹ کر دیا جس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی ایک شخصیت اشرف گجر کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اشرف گجر یہ وہی شخص ہے جس نے ممتاز قادری کو مدد کی پیشکش کی تھی ،کیونکہ اس نے میرے والد کے قتل میں مدد فراہم کی ،اس لیے اس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، وہ اب پارٹی کی جوڈیشل ریفارمز کمیٹی کی جانب دیکھ رہاہے ، آپ کو اس کی دفاع کرنے کی ضرورت نہیں ۔“

شہباز تاثیر کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔

ایک صارف کا کہناتھا کہ آپ ان تمام لوگوں کی ایک لسٹ کیوں نہیں بنا لیتے جنہیں آپ پی ٹی آئی میں نہیں دیکھنا چاہتے اور وہ لسٹ آپ خود خان صاحب کو بھیج دیں

ایک صارف کا کہناتھا کہ بھائی ساری اخلاقیات کیا صرف پی ٹی آئی والوں کیلئے ہیں ، شارخ جتوئی کے بارے میں کیا خیال ہے ،جس کا سارا ٹبر پی پی پی میں ہے اور اس کے وکیل بھی لطیف کھوسہ ہیں ؟

مزید :

بین الاقوامی -