نواز شریف کے انٹرویو پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنیوالے اسد درانی کی کتاب پر کہاں سو گئے ؟مریم نواز

نواز شریف کے انٹرویو پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنیوالے اسد درانی کی کتاب پر ...
نواز شریف کے انٹرویو پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنیوالے اسد درانی کی کتاب پر کہاں سو گئے ؟مریم نواز

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کے فتوے لگا دیئے گئے لیکن اب اسد درانی کی کتاب پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے کہاں ہیں ؟ اب ان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس یاد نہیں آیا ،اب مشترکہ اعلامیہ کیوں نہیں آتا؟ناانصافی کے فیصلے کو عوام ووٹ کی طاقت سے ختم کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میانی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز  شریف نے کہا ہے کہ انسان جو سازشیں کرتا ہے کامیاب نہیں ہوتیں ،نواز شریف کو اقامہ پر نکال دیا تو ظالموں کو پھر بھی چین نہیں آیا ٗ، نواز شریف پر غداری کے فتوے لگائے گئے تو کبھی مذہب کے حوالے سے فتوے لگوائے گئے، یہ فتوی لگوانے والے اب کہاں سو رہے ہیں؟ اب نیشنل سکیورٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا جاتا؟ اب مشترکہ اعلامیہ کیوں جاری نہیں کیا جاتا؟۔انہوں نے کہا کہ عوام سازشوں سے گھبرائیں نہیں بلکہ گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگا کر سازشوں کو ناکام بنائیں،عوام 25جولائی کو آندھی اور طوفان کی طرح گھر وں سے نکلیں گے اور جمہوریت پر وار کرنے والوں کا راستہ روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکال کر بھی ظالموں کو چین نہیں آیا ، آخر ان کو کس بات پر نکالاگیا ؟بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر لیکن عوام کا وزیر اعظم ڈٹا ر ہا اور اس نے کہا کہ نکالنا ہے تو نکال دو میں مستعفی نہیں ہونگا، پہلی بار وزیراعظم ڈٹ گیا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا، اقامے پر نکالنے کے بعد غداری کے فتوے لگائے ، نواز شریف نے قربانی دیدی لیکن جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دی لیکن اب اسد درانی کی کتاب پر غداری کے فتوے کیوں نہیں لگائے گئے ؟اور قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا کیونکہ نواز شریف نے گھر کے بڑے ہونے کے ناطے ایک دیرینہ مسئلے کی نشاندہی کی تھی لیکن ان پر غداری کے فتوے لگادیئے گئے لیکن نواز شریف پر فتوے لگانے والے اب کہاں سو گئے؟ اب مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے کہاں ہیں؟۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کبھی لاک ڈاؤن تو کبھی ڈان لیکس کی گئی، کبھی دھاندلی کا بہانہ بنا کر کنٹینر لگا کر سازش کی گئی لیکن نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کی قربانی دے دی لیکن ووٹ کی حرمت کو گرنے نہیں دیا،اس ناانصافی کے فیصلے کو عوام ووٹ کی طاقت سے ختم کر دیں گے۔

مزید :

قومی -