نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان ، محمود الرشید کے پیچھے کھڑا یہ شخص اس دوران کیا کرتا رہا ؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان ، محمود الرشید کے پیچھے کھڑا یہ شخص اس ...
نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان ، محمود الرشید کے پیچھے کھڑا یہ شخص اس دوران کیا کرتا رہا ؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصر محمود کھوسہ کا نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر نام واپس لیے جانے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہے اور آج بھی کافی دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب فواد چوہدر ی اور محمود الرشید کے درمیان ایک نام پر تنازع کھڑا ہو گیا تاہم بعد ازاں محمود الرشید نے درستگی کرتے ہوئے کہا کہ ایاز میر کانا م چوتھا ہے اور اب چار نام ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محمود الرشید جس وقت نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان میڈیا کے سامنے کر رہے تھے تو اس دوران ایک انتہائی دلچسپ لمحہ دیکھنے کو ملا کہ اپوزیشن لیڈر جیسے ہی اوریا مقبول جان کا نام لیتے ہیں تو ان کے پیچھے کھڑا یہ شخص ہنسنا شروع کر دیتاہے اور کافی دیر مسکراتا رہتاہے لیکن اب یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کس بات پر ہنس رہے ہیں کیونکہ اس دوران نہ تو کسی سے بات کرتے ہیں نہ کوئی ان کو اشارہ کرتاہے بس وہ محمود الرشید کے چہرے کی جانب دیکھتے ہیں اور مسکرانا شروع کر دیتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

صحافی امبر رحیم شمسی کی جانب سے یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ یہ ویڈیو محمود الرشید کے بارے میں نہیں بلکہ یہ اس شخص کے بارے میں ہیں جو پیچھے کھڑا ہنس رہاہے ۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -