امریکا عراق سے سبق حاصل کرے اور شام سے نکل جائے: بشارالاسدکی دھمکی

امریکا عراق سے سبق حاصل کرے اور شام سے نکل جائے: بشارالاسدکی دھمکی
امریکا عراق سے سبق حاصل کرے اور شام سے نکل جائے: بشارالاسدکی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(اے این این) شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے اور شام سے نکل جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشارالاسد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا کو اب شام سے نکل جانا چاہیے اور انہیں ہر صورت میں واپس جانا ہوگا، امریکا عراق میں قانونی جواز کے بغیر داخل ہوا اور اسکا نتیجہ بھی بھگتنا پڑا لہذا امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے، اس خطے کے عوام امریکا کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شام میں اب صرف ایک ہی مسئلہ ہے باقی ہے اور وہ کرد باغی ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے شامی حکومت نے کرد باغیوں سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں، ان کرد باغیوں کو امریکی حمایت حاصل ہے، تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -