کیا عمران خان اس تصویر میں واقعی افطاری سے پہلے ہی شربت پی رہے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرنے والی اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ، معمہ حل ہو گیا

کیا عمران خان اس تصویر میں واقعی افطاری سے پہلے ہی شربت پی رہے ہیں ؟ سوشل ...
کیا عمران خان اس تصویر میں واقعی افطاری سے پہلے ہی شربت پی رہے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرنے والی اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ، معمہ حل ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا جہاں معلومات حاصل کرنے کیلئے انتہائی اہم ترین ذریعہ ہے وہیں اس پر کچھ جعلی خبریں بھی گھوم رہی ہوتی ہیں جنہیں صارفین سچ سمجھ کر اس پر تحقیق کیے بغیر ہی اسے پھیلانا شروع کر دیتے ہیں اور اس کی حقیقت کافی پیچھے رہ جاتی ہے تاہم اگر تحقیق کر لی جائے تو ایسے جعلی خبریں پھیلانے سے روکی جاسکتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے کچھ رہنماﺅں کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھے شربت نوش کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ طرح طرح کے کھانے رکھے گئے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ افطاری کے موقع پر ہی اس طرح کا اہتمام کیا جائے ۔اس تصویر کے ساتھ تحریر درج ہے کہ ”گھڑی شام کے چھ بجا رہی ہے یعنی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں افطاری کا وقت نہیں ، سب روزہ کھلنے کے منتظر ہیں مگر کپتان ۔۔۔ میرا اعتراض یہ نہیں کہ کپتان نے روزہ کیوں نہیں رکھا ، قیادت کے منصب پر فائز شخص میں اتنی مروت اور وضع داری تو ہو کہ وہاں موجود دیگر افراد کا ہی احترام کر ے “۔اس پیغام کے ساتھ چلنے والی تصویر کی حقیقت کچھ اور ہی ہے اور یہ تصویر دراصل رمضان المبارک کی آمد سے قبل کی ہے ۔

تاہم اب اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ،یہ تصویر دراصل عمران خان کے دورہ گولڑہ شریف کی ہے اور ممکنہ طور پر انہوں نے یہ دورہ 9 مئی کو کیا تھا اور اس موقع پر ان کی خاطر توازہ کی گئی ۔ یہ تصویر شول میڈیا پر نوید اقبال نامی شخص نے شیئر کی جوکہ پی ٹی آئی کے کارکن معلوم ہوتے ہیں ، انہوں نے اس کے ساتھ پیغام درج کیا کہ اپنے قائد عمران خان صاحب کے ساتھ گولڑہ آمد ، پیر آف گولڑہ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس دورے کے موقع پر عمران خان شربت نوش کر رہے ہیں جبکہ کھانا بھی ٹیبل پر سجایا گیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -