شاداب خان نے پاکستانیوں کو شرمندگی سے بچا لیا، ایسا کام کر دیا کہ بلے باز بھی شرمندہ ہو جائیں گے
لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان سپنر شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر ایسے موقع پر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جب بلے باز انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواجہ آصف نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار ، سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی
لیڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز بنا ڈھیر ہو گئی اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
بلے باز سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس کی طوفانی باﺅلنگ کا سامنا نہ کر سکے مگر شاداب خان نے ان باﺅلرز کے سامنے کھیلتے ہوئے 56 رنز بنا کر بلے بازوں کو شرمندہ کر دیا۔
ان کی اس بہترین اور ذمہ دارانہ اننگز کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جا ری ہے اور ہمیشہ کی طرح ماہرین شاداب خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بہترین اثاثہ قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔