اسرائیلی فوج نے ڈائریکٹر مرکز اسیران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا 

اسرائیلی فوج نے ڈائریکٹر مرکز اسیران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر ...
اسرائیلی فوج نے ڈائریکٹر مرکز اسیران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا 

  

الخلیل (اے این این )قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سماجی کارکن اور اسیران مرکز کے ڈائریکٹر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینی سماجی کارکن 35 سالہ اسامہ حسین شاھین کو جنوبی الخلیل میں دورا کے مقام سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر فلسطینی اسیران سٹڈی سیں ٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شاہین کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔قابض فوج نے گرفتاری کے وقت اسامہ شاھین کے گھر میں قیمتی سامان کی بھی توڑپھوڑ کی۔اسیران مرکزنے ڈائریکٹر اسامہ حسین شاہین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -