کیا اس تصویر میں شبنم ریپ کیس کے مجرم فاروق بندیا ل مریم نواز کو چادر پہنا رہے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہونے کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی

کیا اس تصویر میں شبنم ریپ کیس کے مجرم فاروق بندیا ل مریم نواز کو چادر پہنا رہے ...
کیا اس تصویر میں شبنم ریپ کیس کے مجرم فاروق بندیا ل مریم نواز کو چادر پہنا رہے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہونے کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خوشاب سے معرو ف سیاسی شخصیت فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور شبنم سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزایافتہ ہونے کے بارے میں جب عمران خان کو معلوم ہواتو انہیں فوری پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص مریم نواز کو چادر پہنا رہا ہے جسے فاروق بندیا ل قرار دیا جارہاہے تاہم اب اس تصویر کی بھی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس تصویر میں مریم نواز کو چادر پہنانے والے فاروق بندیال نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنما میاں عالمگیر شاہ ہیں ، مسلم لیگ ن کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے سپورٹس اور کلچرل ونگ کے پریزیڈنٹ ، صوبائی سربراہ اور رہنما میاں عالمگیر شاہ نے ٹویٹر پر یہ تصویر جاری کرتے ہوئے انتہائی سخت ترین پیغام لکھا کہ ”مجھے اس تصویر میں فاروق بندیال ظاہر کرنے والے بے شرم انصافیوں سے گزارش ھے، کہ اگر آپ کو لوگوں کی پہچان نہیں تو اپنے گھر کے گیٹ پر کسی کو کھڑا کردو ، کہیں تمہارے باپ کی جگہ کوئی اور تمہارے گھر میں نا گھس جائے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -