تحریک انصاف ناصر درانی کو منالے ، ہم تیار ہیں :ر انا ثناءاللہ

تحریک انصاف ناصر درانی کو منالے ، ہم تیار ہیں :ر انا ثناءاللہ
تحریک انصاف ناصر درانی کو منالے ، ہم تیار ہیں :ر انا ثناءاللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ ناصر درانی کے نام پر اتفاق کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی ہے لیکن ناصر درانی نگران وزیر اعلیٰ بننے کیلئے تیار نہیں ہیں اور اس حوالے پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں۔

دنیانیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر درانی کے نام پر اتفاق کرنے کیلئے رضا مند ہے اور اس حوالے سے محمو د الرشید سے بات بھی ہوئی ہے ۔ہم نے ان کو بتا دیا ہے کہ اگر آپ ناصر درانی کو نگران وزیر اعلیٰ بننے کیلئے رضا مند کرلیں تو ہم ان کے نام پر اتفاق کرلیں گے، یاد رہے کہ تحریک انصا ف کی جانب سے ناصر کھوسہ کا نام واپس لئے جانے کے بعد دوبارہ دیئے جانے والے ناموں میں سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کا نام بھی شامل تھا لیکن انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی صحت اتنی بڑی ذمہ داری کی اجازت نہیں دیتی  ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -