ایران میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد تہران ، اصفہان ہائی مکمل وے بند

ایران میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد تہران ، اصفہان ہائی مکمل وے بند
ایران میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد تہران ، اصفہان ہائی مکمل وے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران کے بہت سے شہروں میں ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے جس سے ملک بھر میں اشیاء کی حمل ونقل کا کام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کی یہ ہڑتال ایران کے 31 صوبوں میں 242 شہروں تک پھیل چکی ہے۔کرمان شاہ اور بچا ن میں وین ڈرائیور اور کیب ڈرائیور بھی ان کی ہڑتال میں شامل ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈرائیوروں کو جرمانوں کی دھمکی دی ہے اور ان سے ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس کے باوجو ہڑتال جاری تھی اور اس کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔ایرانی ڈرائیور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں 40 فی صد اضافے ، انشورنس اور فاضل پرزہ جات کی لاگت میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکام نے ٹرانسپورٹ کی فیس میں صرف 20 فی صد اضافہ کیا ہے اور وہ ہڑتال کو ر کوانے میں ناکام رہے ہیں۔