انتخابات کوالتواءمیں ڈالا جا رہاہے :پیپلز پارٹی

انتخابات کوالتواءمیں ڈالا جا رہاہے :پیپلز پارٹی
انتخابات کوالتواءمیں ڈالا جا رہاہے :پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ انتخابات کو التواءمیں ڈالا جارہا ہے اور فاٹا کا انضمام تاخیر کی وجہ بتائی جارہی ہے ،ہائیکورٹ نے نامزدگی فارم کو غیر آئینی قرار دیدیاجبکہ متعدد اضلاع کی حلقہ بندیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر نئے کاغذات نامزدگی چھپے ، جاری ہوئے تو انتخابات میں دیر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں تاخیر کے حق میں نہیں ہے ۔حالیہ واقعات سے پیپلز پارٹی میں تشویش پیداہوئی ہے ۔آصف زرداری اور بلاول کی رائے ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئے ۔بلوچستان اسمبلی کی قرار داد عجلت میں منظور کی گئی ،فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ہم کو نہیں معلوم کہ کون انتخابات کو التواءمیں ڈال رہا ہے ، کل الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے ۔ بلوچستان اسمبلی کی قرار داد کے بعد الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا ۔شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان قانون سازی کرتی اور ترمیم لاتی ہے وہ قانون ہوتا ہے ۔نیئر بخاری نے کہا کہ کسی صورت انتخابات کا التو انہیں چاہئے ۔

مزید :

قومی -