نوجوان ادکار ٹی وی پر کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھتے: سلمان خان
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ نوجوان اداکار سمجھتے ہیں کہ وہ ٹی وی پر کام کریں گے تو ان کی عزت میں کمی آجائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان کا کہناتھا کہ انہوں نے بہت سے نوجوان اداکاروں سے ٹی وی پر بھی کام کرنے سے متعلق بات کی ہے اور مجھے لگا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ ٹی وی پر کام کریں گے تو ان کی عزت کم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا خیال ہے کہ اگر وہ چھوٹی سکرین پر کام کریں گے تو لوگ ان پر ہنسیں گے اور وہ ٹی وی سے پر کام کر کے زیادہ کما سکتے ہیں، ہم حیران ہیں کہ نوجوان نسل اس انداز کی سوچ رکھتی ہے۔