ملک میں  الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہا،ن لیگیوں نے نامکمل منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی :شیخ رشید احمد

ملک میں  الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہا،ن لیگیوں نے نامکمل منصوبوں پر افتتاحی ...
ملک میں  الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہا،ن لیگیوں نے نامکمل منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی :شیخ رشید احمد

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ملک میں  الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہاکیونکہ لوگوں کو حلقوں کاہی پتہ نہیں،آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ’’بلا‘‘ اور’’قلم دوات‘‘ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے اور ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈہوک نجو یونین کونسل 12میں افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہنہ کاغذات نامزدگی ہیں، نہ حلقہ بندی ہے، نہ ووٹرلسٹ ہے ،نہ ہی پریذائیڈنگ افسر ہیں اور پھر بھی اصرار ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہاکیونکہ لوگوں کویہ ہی پتہ نہیں رہاکہ حلقہ کون ساہے؟حلقہ بندیوں کے بعد سب سے اہم مسئلہ ملک کی اقتصادی صورتحال ہے، اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جتنی دیر میں آدمی نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتا ہے اتنی دیر میں پیدل لاہور پہنچ سکتاہے، نیوایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کردیاگیا،راولپنڈی میں ہمارا ہسپتال، کالج اورشیخ رشیدایکسپریس نہیں بنائی گئی اور کمیشن کھانے کے لئے میٹروبس سروس بنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگیوں نے اپنے دوراقتدار کے آخری ہفتے میں نامکمل منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگاکر عوام کودھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب لوگ بڑے باشعور ہیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔

مزید :

قومی -