پنجاب حکومت نے یعقوب طاہر اور ناصر درانی کے ناموں سے اتفاق کرلیا :محمود الرشید

پنجاب حکومت نے یعقوب طاہر اور ناصر درانی کے ناموں سے اتفاق کرلیا :محمود ...
پنجاب حکومت نے یعقوب طاہر اور ناصر درانی کے ناموں سے اتفاق کرلیا :محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمودالرشید نے کہا ہے کہ حکومت نے یعقوب طاہر اور ناصر درانی کے ناموں سے اتفاق کرلیا ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں ایک نام پر اتفاق ہو جائیگا۔عمران خان نے اوریامقبو ل جان کا نام ڈالنے کا بھی کہا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے بتایا کہ حکومت نے دوناموں یعقوب طاہر اور ناصر درانی کے ناموں کو تسلیم کیا ہے جس کے بعد میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے مشورہ کرکے جواب دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں ایک نام پر اتفاق کرلیا جائیگا ۔

انہوں نے کہانگران وزیر اعلیٰ کےلئے بنائی گئی لسٹ میں اوریا مقبول جان کانام بھی ہے جس پر عمران خان نے مجھ سے اتفاق کیا تھا اور کہاکہ ان کانام ڈال دیں۔عمران خان نے ایاز میر کا نام بھی ڈالنے کا کہا تھا ۔

مزید :

قومی -