طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پس پردہ مذاکرات بارے امریکی کمانڈر کا حالیہ بیان بے بنیاد ہے: ذبیح اللہ مجاہد 

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پس پردہ مذاکرات بارے امریکی کمانڈر کا حالیہ ...
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پس پردہ مذاکرات بارے امریکی کمانڈر کا حالیہ بیان بے بنیاد ہے: ذبیح اللہ مجاہد 

  

کابل(آن لائن) افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ جنگجو گروپ پس پردہ مذاکرات بارے امریکی کمانڈر کا دعوی مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا حالیہ بیان کہ کابل حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان پس پردہ مذاکرات ہورہے ہیں ،بالکل بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت امریکی جنرل کا یہ من گھڑت بیان افغانستان میں امریکی ناکامی سے توجہ ہٹانے اور واشنگٹن میڈیا کو جھوٹے دعوؤں میں مصروف رکھنے کی کوشش ہے تاکہ امریکی میڈیا افغانستان میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکام حکمت عملی کا پول کھولنے میں نہ پڑ جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -