صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی، روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ کے سینئر کالم نگار شفیق پسروری بھی شامل

صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی، روزنامہ ...
صدر ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی، روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ کے سینئر کالم نگار شفیق پسروری بھی شامل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 اراکین کی منظوری دیدی ہے ، نئے ارکان کی تقرری سے کونسل مکمل ہوگئی،روزنامہ’’  پاکستان‘‘کے سینئر کالم نگار اور ممتاز صحافی و دینی رہنما رانا محمد شفیق خان پسروری بھی نئے ارکان میں شامل ہیں ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے نوارکان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا نئے نوٹیفیکیشن میں دو سابق ججز جسٹس (ر)محمد رضا خان اور جسٹس (ر)سید منظور حسین گیلانی کو شامل کرلیا گیاہے جبکہ دیگر اراکین میں روزنامہ’’  پاکستان‘‘  کے کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف  رانامحمد شفیق پسروری، احمد جاوید ،علامہ سید  افتخار حسین نقوی، پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیا، ڈاکٹر سید محمدانور،ڈاکٹر پیر فضیل اور قاری محم حنیف جالندھری شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -