”پی ٹی آئی کی جانب سے میرا نام نگراں وزیراعلیٰ کے کیلئے دینے کا مجھے ایک فائدہ ہواہے کہ ۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کو ہنسی آ گئی

”پی ٹی آئی کی جانب سے میرا نام نگراں وزیراعلیٰ کے کیلئے دینے کا مجھے ایک ...
”پی ٹی آئی کی جانب سے میرا نام نگراں وزیراعلیٰ کے کیلئے دینے کا مجھے ایک فائدہ ہواہے کہ ۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کو ہنسی آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے یوٹرن لینے کے بعد اب چار نام مزید دے دیئے ہیں جس میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار ایاز امیر کا نام بھی شامل ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے میرانا م نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر دیئے جانے کا ایک فائدہ ہو اہے ، آج میک اپ روم میں جتنی سیلفیاں میرے ساتھ بنائی گئیں ہیں وہ پہلے نہیں کبھی بنیں، میں نے کہا کہ جتنی بنانی ہے بنا لو کل شام تک صورتحال بدل جائے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تین ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں حسن عسکری ، یعقوب اظہار اور اوریا مقبول جان کا نام شامل تھا تاہم بعد ازاں فواد چوہدری نے ناموں کا اعلان کیا تو اس میں انہوں نے اوریا مقبول جان کا نام نکال کر ایاز امیر کا نام شامل کر لیا جس پر بعد میں محمود الرشید نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایک نام مزید شامل ہو گیاہے جو کہ ایاز امیر کا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -