مناسب وقت پر فلسطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، فرانسیسی سفیر کا سینیٹر ساجد میر سے ملاقات میں عزم

مناسب وقت پر فلسطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، فرانسیسی ...
مناسب وقت پر فلسطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، فرانسیسی سفیر کا سینیٹر ساجد میر سے ملاقات میں عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک باریٹی نے امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے اسلام آباد میں ا ن کی رہائش گا پر ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں فرانسیسی سفیر مارک باریٹی نے سینیٹر ساجد میر کو یقین دلاتے ہوئے  کہا کہ کسی بھی مناسب وقت پر فلسطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر  فرانسیسی سفیر مارک باریٹی سے ملاقات کے دورانامریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف فرانس کے جرات مندانہ موقف کو سراہا اور فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے فرانس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ کسی بھی مناسب وقت پر فلسطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، فرانس اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے فیصلے پر قائم ہے جس میں دونوں ریاستیں پر امن طریقے سے رہ سکیں۔ فرانس کے سفیر نے کہا کہ فرانس کسی بھی مناسب وقت پر بنا کسی دباؤ کے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فلسطین اور اسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔فرانسیسی سفیرنے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مسترد کیا۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے اور ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کے کسی بھی منصوبے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مزید موثر کردار ادا کریں۔