سعودی عرب کے ہوٹل میں بھارتی پائلٹ چل بسا

سعودی عرب کے ہوٹل میں بھارتی پائلٹ چل بسا
سعودی عرب کے ہوٹل میں بھارتی پائلٹ چل بسا

  

ریاض(اے این این)سعودی عرب میں واقع اعلی درجے کے ہوٹل میں27سالہ بھارتی ہواباز مردہ پایا گیا۔ 

سعودی اخبار کے مطابق بھارتی ہواباز کے ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار سپورٹس کلب آئے اور نہانے کیلئے مخصوص کمرے کا دروازہ توڑ کر ہوابازکو ہسپتال منتقل کیا جہاں بتایا گیا کہ وہ دل کے دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہو چکا ہے۔ ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے کا کہناہے کہ اس نے متوفی کے اہلخانہ کو تیواری کی موت کی خبر دے دی ہے۔ اس کی نعش بھارت بھجوانے کی تیاری شروع کردی گئی۔واضح رہے کہ پائلٹ ریکوک تیواری انڈین ایئرلائنزکا ہواباز تھا۔

مزید :

عرب دنیا -