نومولود بچے کو ماں اپنا دودھ پلا دے تو وہ ساری زندگی اس ایک خطرناک چیز سے محفوظ رہتا ہے

نومولود بچے کو ماں اپنا دودھ پلا دے تو وہ ساری زندگی اس ایک خطرناک چیز سے ...
نومولود بچے کو ماں اپنا دودھ پلا دے تو وہ ساری زندگی اس ایک خطرناک چیز سے محفوظ رہتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کی ماﺅں میں بچوں کو اپنا دودھ پلانے کا رجحان تیزی سے کم ہو رہا ہے حالانکہ ماں کے دودھ سے بچے کو ایسے فوائد حاصل ہوتے ہیں کہ اس کا کوئی نعم البدل ممکن ہی نہیں۔ اب جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے ماں کے دودھ کا ایک اور انتہائی شاندار فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف کیپ ٹاﺅن کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر پیدائش کے بعد ماں بچے کو اپنا دودھ پلا دے تو اس میں قوت مدافعت منتقل ہو جاتی ہے جو تمام عمر اس بچے کو کئی طرح کی انفیکشنز اور بیماریوں سے بچاتی ہے۔ “
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماں کے دودھ کے ذریعے بچے میں جو قوت مدافعت منتقل ہوتی ہے وہ خون کے سفید خلیوں کے ذریعے ہوتی ہے، اینٹی باڈیز کے ذریعے نہیں۔ حالانکہ اس سے قبل خیال کیا جاتا تھا کہ قوت مدافعت اینٹی باڈیز کے ذریعے منتقل ہوتے ہے تاہم اس تحقیق میں یہ خیال غلط ثابت ہوا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ویلیم ہارسنل کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں بچے کے لیے ماں کے دودھ کا جو یہ فائدہ سامنے آیا ہے اس کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ پیدا ہونے کے بعد بچے کو انفیکشنز سے بچنے اور قوت مدافعت کے لیے جتنی بھی ویکسینز دے دی جائیں وہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -