ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی انجانی سی بندش نے جکڑ کر رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ فی الحال صدقہ دیں اور پانی فوری نظر بھی ضرور اتاریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی امور میں پیش قدمی کرنے کے بجائے اپنے قدم پیچھے کی جانب کر لیں۔اس میں معاملات حل ہونے کے بجائے مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے اور خاموشی اختیار کرنا زیادہ بہتر رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صحت کا صدقہ دیں۔ یہ خانہ آپ کا بھی کمزور ہے اور آپ کے گھر والوں کا بھی اور اپنی زبان اپنے کنٹرول میں رکھیں۔اس کی وجہ سے کوئی بنی بنائی بات بھی بگڑ سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس بات کی امید لگا کر بیٹھے ہیں اس کے پورے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، صبر سے کام لیں اور ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں اس کی تلافی کرینگے تو معاملات آگے کی جانب بڑھیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نئے کام کی ابتداءابھی نہ کریں فی الحال پرانے کام کو چلنے دیں، حالات اس بات کی بالکل اجازت نہیں دے رہے۔ یہ دن قدرے نازک سے ہیں آپ کےلئے مشکل پیدا ہو سکتی ہے، خیال کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مناسب پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو مشکل پیش آتی ہے، اپنی اصلاح کر لیں گے تو بہت سے مسئلے حل ہوںگے، ابھی تو پل میں توبہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت چل رہی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن آپ کو قدرے پریشان رکھے ہوئے ہے آپ کو تھوڑا سا سنبھل کر چلنا ہو گا اور آج حسب ِ توفیق صدقہ بھی دینا ہو گا اور کوشش کرنی ہے کہ آج غصہ نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو بھی رکاوٹ ہے وہ آپ کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ آپ اپنی اصلاح کریں اور سچے دِل سے توبہ کریں اور چند دن خاموشی سے گذاریں۔ فی الحال چند دن ملی جلی کیفیت کے رہیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دل کو قابو میں رکھیں، آپ روزانہ کے حساب سے صدقہ بھی دیں۔اپنے معاملات جس قدر ممکن ہو جلد ٹھیک کر لیں۔ اس وقت شرارتیں کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری کی تلاش بھی ختم ہو گی اور موجودہ نوکری میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے، جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں۔اُن کو بھی آج فائدہ ملنے کی واضح امید نظر آتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج قرض کے حوالے سے کچھ پریشانی نظر آتی ہے آپ کو جیسے تیسے آج کا دن گزارنا ہو گا اور کسی دوسرے کے سامنے ہر گز ہاتھ مت پھیلائیں، آج آپ کو لڑائی جھگڑے سے دور رہنا ہو گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اپنے گھریلو ماحول پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کی لاپرواہی بات کو کہاں سے کہاں لےجائے گی، آج کا دن کافی نازک صورت حال ظاہر کر رہا ہے۔