ڈاکٹر ز اور نرسز خو د کو اکیلا محسوس نہ کریں حکومت ان کے ساتھ ہے: ناصر حسین شاہ

ڈاکٹر ز اور نرسز خو د کو اکیلا محسوس نہ کریں حکومت ان کے ساتھ ہے: ناصر حسین شاہ

  

کراچی (آئی این پی) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز خود کو اکیلا محسوس نہ کریں حکومت ان کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ نے سول اسپتال واقعے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف دوسروں کی جانیں بچا رہے ہیں۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کے ساتھ بدتمیزی،تشدد نا قابل برداشت ہے،کسی حوالے سے شکایت تھی تو انتظامیہ سے بات کی جاتی،حملہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہائی لیول انکوائری کے احکامات دیے ہیں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ جناح ہسپتال،سول ہسپتال میں ہنگامہ آرائی ناقابل برداشت ہے،ڈاکٹرز اور نرسز خود کو اکیلا محسوس نہ کریں حکومت ان کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعات پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سول ہسپتال میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے انتقال کے بعدہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر لاش دینے میں تاخیر پر لواحقین نے توڑ پھوڑ کی اور لاش زبردستی لے گئے۔

ناصر حسین شاہ

مزید :

علاقائی -